Manzar
April 28, 2007 on 9:40 am | In Dast Tah e Sung |منظر
رہ گزر ، سائے شجر ، منزل ودر،حلقہ بام
بام پر سینہ مہتاب کھلا،آہستہ
جس طرح کھولے کوئی بندِ قبا،آہستہ
حلقہ بام تلے ،سایوں کا ٹھہراہُوا نیل
نِیل کی جِھیل
جِھیل میں چُپکے سے تَیرا،کسی پتّے کا حباب
ایک پل تیرا،چلا،پُھوٹ گیا،آہستہ
بہت آہستہ،بہت ہلکا،خنک رنگِ شراب
میرے شیشے میں ڈھلا،آہستہ
شیشہ و جام،صراحی،ترے ہاتھوں کے گلاب
جس طرح دور کسی خواب کا نقش
آپ ہی آپ بنا اور مِٹاآہستہ
دل نے دُہرایا کوئی حرفِ وفا،آہستہ
تم نے کہا ’’آہستہ‘‘
چاند نے جھک کرکہا
’’اورذراآہستہ‘‘
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^